تازہ تر ین

وزیزاعظم جلد قوم سے خطاب کرینگے کرونا سے گھبرانا نہیں خطرات سے آگاہ ہیں ،عوام احتیاط کریں: عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعا ضرورت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد عوام سے مخاطب ہوں گا۔انہوں نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعا ضرورت نہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنا ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے مناسب انتظامات کر چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا اور دنیا میں بہترین قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain