تازہ تر ین

ملک میں ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں اشیاءضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی نے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ملک میں اشیاءضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاءضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں، عوام خوارک اور اشیاءسے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوارک کی قلت ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain