تازہ تر ین

اٹلی: کرونا سے متاثرہ 95 سالہ خاتون صحت یاب

اٹلی(ویب ڈیسک) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ابھی تک 4 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد50 ہزار سے زیادہ ہے۔ لیکن اب اٹلی سے خبر موصول ہوئی ہے جس کے مطابق اٹلی میں پہلی مریض سامنے آئی ہے جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 95 سال بتائی جا رہی ہے۔خاتون کو بھی کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کیا گیا تھا اور اب یہ خاتون صحت مند ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اٹلی میں صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے جس کے بعد اٹلی میں اب چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب اٹلی کے پاس اتنی جگہ بھی نہیں ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کر سکیں۔اٹلی کی عوام کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کو بار بار حکومت کی جانب سے احتیاط کرنے کا کہا گیا تھا لیکن عوام نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے بعد کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا ئی ہوئی ہے۔لیکن اٹلی میں ابھی تک معاملات کنٹرول میں نہیں کئے گئے، عوام کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain