تازہ تر ین

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس: رجسٹریشن 31مارچ سے شروع

اسلام آباد( ویب ڈیسک) کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کےلیے ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا عمل 31 مارچ سے 10 اپریل تک سیٹیزن پورٹل پر ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا ہے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاو¿ن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی جبکہ نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے۔ نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی بھی کر سکیں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں نے سیلاب اور زلزلے کے دوران بہترین جذبے کا مظاہرہ کیا اس لیے امید ہے ضرورت پڑنے پر کرونا کےخلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں لاک ڈاو¿ن کے دوران نوجوانوں نے ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی لہٰذا امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتا ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain