تازہ تر ین

کرونا کے وار جاری امریکہ میں ایک ہی روز505 ہلاک سپین 832 اٹلی 889 جرمنی 455 فرانس 255 نیدرلینڈ 123برطانیہ میں81 افراد لقمہ اجل

پیرس، نیویارک، روم، میڈرڈ، لندن، تہران، بیجنگ (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2229 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔اسپین میں بھی کورونا وائرس کی حملے میں شدت برقرار ہے اور گزشتہ روز 844 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 900 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار کی حد سے بڑھ گئی۔جرمنی میں اموات کی تعداد 455 ہو گئی جبکہ انتہائی سیریس افراد کی تعداد 15 سو سے تجاوز کر گئی۔ چین میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 300 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 439 ہے۔یورپی ملک اٹلی کی طرح اسپین میں بھی ہر آئے دن کورونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وہاں 29 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 838 ہلاکتیں ہوئیں۔اسپین میں 28 مارچ کو بھی سب سے زیادہ 832 ہلاکتیں ہوئیں تھیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں اس سے کم ہلاکتیں ہوں گی، تاہم 29 مارچ کو حکومت نے تصدیق کی کہ ملک میں گزشتہ روز کے مقابلے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔اسپین کی نیوز ویب سائٹ دی لوکل کے مطابق وزارت صحت تصدیق کی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 838 ہلاکتیں ہوئیں۔اسپین کی حکومت ہر شام کو 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تصدیق کرتی ہے اور حکام نے تصدیق کی کہ 27 اور 28 مارچ کے مقابلے 29 مارچ کو ملک میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ(این وائے پی ڈی) کے کمشنر ڈیرموٹ شیا نے بتایا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 3افسران نوول کرونا وائرس یا اس سے ملتی جلتی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں، وائٹ ہاس ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر کو قرنطینہ کرنے پر غور کر رہاہے۔انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے صرف48گھنٹے کے کم وقت میں اپنے خاندان کے 3 ارکان کھودیئے ہیں۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ نے دنیا بھر میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں 29مارچ کو 5بجے جی ایم ٹی تک نوول کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ہے۔پوری دنیا میں اس وقت مصدقہ مریضوں کی تعداد 6لاکھ64ہزار695ہے، امریکہ میں 1لاکھ24ہزار464، اٹلی میں 92ہزار472،سپین میں 73ہزار235، جرمنی میں 57ہزار 695 اور فرانس میں 38ہزار105 مصدقہ مریض ہیں، اسی طرح ایران میں 35ہزار408، برطانیہ میں 17ہزار312مریض ہیں، اسی طرح تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں 14ہزار 76،ہالینڈ میں 9ہزار819 اور چین میں 82 ہزار57مصدقہ مریض ہیں۔یورپ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی اور اسپین میں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں، کوورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو لاک ڈاون کا سامنا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ چین کے شہر ووہان میں 2 ماہ کے لاک ڈاﺅن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔ امریکا میں کووڈ انیس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور نیویارک شہر اس وبا کا مرکز بن چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کووِڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2191 ہو چکی ہے جب کہ 124,665 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے اسپین کے وزیر اعظم نے آج(پیرسے)پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے پیر سے پورا ملک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔پیدرو سانچز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی خرید و فروخت بند رہے گی اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔کرونا وائرس نے دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں مزید 31 ہزار افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہو گئی۔ امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں بدلنے سے انکار کر دیا، کینیڈا کی خاتون اول صحت یاب ہو گئیں۔ دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا، کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2227 ہو گئی۔ امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کردی، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا یہ فیصلہ وائٹ ہاس کے کرونا ٹاسک فورس کی تجویز پر کیا، نیو یارک میں 52 ہزار سے زائد کیسز موجود ہیں جو امریکا بھر میں مریضوں کی آدھی تعداد کے برابر ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا اسپین کی 86 سالہ سرخ شہزادی کے نام سے مشہور شہزادی ماریہ ٹیریسا مہلک وائرس سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ چہارم کی کزن ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں وہ پیرس میں زیر علاج تھیں۔ 86 سالہ شہزادی فرانس میں کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی پڑھاتی رہی ہیں۔ ماریہ ٹریسا کو ان کے سماجی کاموں کے باعث سرخ شہزادی کے نام سے پکارا جاتا تھا۔شہزادہ سکسٹو اینریک ڈی بوربون دی ڈیوک آف ارنجیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہن کے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی کی آخری رسومات میڈرڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں شاہی خاندان کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain