تازہ تر ین

میوہسپتال سے صحت یاب مریضوں کی عمریں 20 سے 35سال : ڈاکٹر اسد اسلم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا اب تک میوہسپتال میں 105 مریض داخل کئے گئے جن میں سے نو صحت یاب ہو گئے ہیں۔ باقی مریضوں کا علاج جاری ہے۔ چین میں مریضوں کو اینٹی ملیریا دی گئی جس کے مثبت نتائج آئے چین کے تجربے اور مشاہدے کی بنا پر ہم نے بھی یہی دوا مریضوں پر استعمال کی ابھی تک یہی کہا گیا ہے یہ دوا پندرہ سال سے زیادہ عمر کے افراد پر استعمال کریں۔ ہر کھانسی زکام کرونا نہیں لہٰذا گبھرائیں نہیں۔ میوہسپتال میں چار سو بیڈز کرونا مریضوں کے لئے مختص ہیں مریضوں کو تمام ممکنہ طبی امداد دے رہے ہیں۔ کرونا سے بچنے کے لئے اس وقت واحد ذریعہ گھر تک محدود رہنا ہے۔میو ہسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ پلازما کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اینٹی ملیریا ڈرگ کی ضرورت نہیں ہوگی، پلازما کا تجربہ بھی ابتدائی طور پر کیا جارہا نتیجہ مثبت آیا تو سود مند ہے۔ اینٹی ملیریا ڈرگ کرونا سے متاثرہ مریضوں کو شروع کرائیں، اینٹی ملیریا ڈرگ کو مخصوص لحاظ سے استعمال کررہے ہیں، اب تک 9 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں، جو مریض ڈسچارج ہوئے ان کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ کوئی بھی شخص یہ دوائی ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر نہیں لے سکتا، کوئی یہ سوچے کہ اینٹی ملیریا ڈرگ سے کرونا وائرس روک سکتا ہے تو غلط ہے، اس وقت ہم یہ دوائی مخصوص لیول پر مخصوص مریضوں پر استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹی ملیریا ڈرگ پورے پنجاب میں استعمال کی اجازت دی ہے، میواسپتال میں یہ دوا استعمال کی جس کا تجربہ مثبت رہا، اینٹی ملیریا ڈرگ کے سائیڈ ایکفکیٹس بھی ہیں، یہ دوا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کررہے ہیں۔ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ صوبوں کے اتھ بھی اپنا تجربہ شیئر کیا، چینی میڈیکل ٹیم سے بھی مشاورت کی گئی، کوئی مریض تشویشناک حالت اسٹیج میں نہیں تھا جنہیں یہ دوا استعمال کرائی گئی ہو، ایک مریض تو ایسا تھا جس کی علامات بھی ظاہر نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ہمارے پاس زیادہ تر نوجوان مریضوں کی تعداد ہے، نوجوانوں کے زیادہ آنے کی وجہ احتیاط نہ کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق مریض سیلف کورنٹائن ہوتا ہے تو اچھا آپشن ہے لیکن لوگ ایسا کرتے نہیں ہیں، مجبوری میں مریض کو اسپتال میں سیلف کورنٹائن میں لے جاتے ہیں، قرنطینہ کے اچھے نتائج آرہے ہیں اس لیے وائرس تیزی سے نہیں پھیلا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain