تازہ تر ین

کرونا چند دن نہیں جنگ شائد 6ماہ چلے

موجودہ صورتحال میں ”خبریں“ نے چھوٹے پیمانے پر غریب مزدور طبقہ کی مددکے لئے اقدام اٹھایا ہے جس کا آغاز لاہور سے کیا ہے۔ لاک ڈاﺅن کے بعد غریب اور دیہاڑی دار طبقہ سڑکوں چوکوں میں نکل رہا تھا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم کو لکھ کر تجویز بھجوائی کہ رضا کار فورس بنانی چاہئے کیونکہ اس قدرتی وبا بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کب تک چلے گی۔ حکومتی حلقوں میں بھی بات کی جو لاک ڈاﺅن یا کرفیو بارے ابہام کا شکار تھے۔ خبریں کا کریڈٹ لے کہ اس نے وزیراعظم کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ رضا کار فورس بنائی جائے جو کرفیو یا لاک ڈاﺅن کی صورت میں لوگوں کو گھروں میں راشن کھانا پہنچائے خصوصاً پنجاب میں ایسا کرنا ضروری ہے جہاں کوئی بلدیاتی نظام بھی موجود نہیں ہے۔ ساتھیوں سے مشاورت کی کہ ایسا اقدام اٹھایا جائے جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے اور پھر اسے بتدریج دیگر شہروں تک پھیلایا جائے۔ ”خبریں“ میں اشتہار کے بعد بہت سے لوگوں نے ہم سے رابطے کئے کہ وہ غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں راشن بھجوانا چاہتے ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کے باعث باہر نہیں نکل سکتے۔ موجودہ صورتحال میں لوگوں کا مجمع اکٹھا کر کے بھی راشن تقسیم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جہاں بھی راشن تقسیم کیا گیا وہاں بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے اور لڑائی جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے اس طرح کی صورتحال میں تو وبا مزید پھیل سکتی ہے۔ ہمیں اشتہار کے پہلے دن ہی بہت اچھا رسپانس ملا بہت سے لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کی اور مدد کی پیشکش کی۔ پاکستانی قوم کھلے دل کی خیرات کرنے والی قوم ہے اسے صرف یہ یقین ہونا ضروری ہے کہ مدد حق داروں تک پہنچ رہی ہے۔ ہمارا پروگرام ہے کہ جب تک لاک ڈاﺅن جاری ہے یہ امدادی سلسلہ جاری رکھیں۔ موجودہ صورتحال میں علماءکرام بھی کہہ چکے ہیں کہ لوگوں کی مدد کرنا عمرے حج سے بڑی نیکی ہو گی، رمضان المبارک سے پہلے زکوٰة نکالی جائے تا کہ غریبوں کی مدد ہو سکے رفاعی اداروں کے ذریعے بھی امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔ ہمیں ایک وبا کا سامنا ہے یہ چند دن یا مہینوں کی جنگ نہیں لمبی جنگ ہے جو شاید ابھی بھی چھ سات ماہ لڑنا ہو گی۔ کرونا کے سامنے تو بڑے بڑے ترقی یافتہ ملک بھی بے بس نظر آ رہے ہیں جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں یہ وقت اجتماعی تدابیر اختیار نہیں کی گئی۔ کرونا سے جنگ ہمارے زندگی گزارنے کے طریقہ کار کو بھی بدل دے گی یہ اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہے ہمیں گھروں میں رہ کر پتہ چلے گا کہ کیسے زندگی اور رشتوں کو سنبھال کے چلنا ہے۔ کوئی بھی وبائی وائرس اتنی جلدی ختم نہیں ہوتا جب تک کرونا کی کوئی ویکسین نہیں آ جاتی ہمیں احتیاطی تدابیر یہ مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain