تازہ تر ین

اسلام آباد میں امام مسجد خاندان کے 7افراد سمیت کرونا کا شکار،مزید 17جاں بحق533نئے کیس

لاہور،اسلام آباد،کراچی (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا نے مزید 17افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاںبحق افراد کی تعداد 209ہوگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر میں ایک لکھ اٹھارہ ہزار بیس مریضوں کا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گذشتہ روز کرونا کے پانچ ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں 533نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا وائر س سے 2156مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ ملک بھر کے 597ہسپتالوں میں کرونا کے 2521 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کروناوائرس کے سب سے زیادہ 4328کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسکے علاوہ سندھ میں 3053 ،خیبرپختونخوا1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 283،اسلام آباد میں 194 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 51کیسز سامن آچکے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا نے مزید 17افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاںبحق افراد 209ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 80ہوگئی، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان 6جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے 3,3مریض جاںبحق ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 103 کیس، تعداد 4331 ہو گئی۔768 زائرین سنٹرز، 1883 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 97 قیدیوں، 1683 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9،جہلم میں 3، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق،ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42 کورونا وائرس کی تصدیق،رائے ونڈ مرکز میں 815، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 33، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 46، راولپنڈی 30، اٹک 7، جہلم میں 48 تبلیغی ارکان میں تصدیق، ننکانہ 28، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 56، بھکر 63، خوشاب 32، راجن پور 19، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 38، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 25، فیصل آباد میں 18 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق،خانیوال 6، ملتان میں 126، ساہیوال 8، اوکاڑہ 2، پاکپتن 13، بہاولپور 41 اور لودھراں میں 90 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق،عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 698 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 1، قصور 51، شیخوپورہ 18، راولپنڈی 190، جہلم 37، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 82، سیالکوٹ 59، ناروال 5، گجرات میں 165 ،حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 35، خانیوال 3، وہاڑی 35، فیصل آباد 52، چینیوٹ 11، ٹوبہ 7، جھنگ 36، رحیم یار خان 62، سرگودھا میں 26،میانوالی 12، خوشاب 4، بھکر 5، بہاولنگر 8، بہاولپور 11، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ 2، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 3 کنفرم مریض ہے۔کورونا وائرس سے اب تک کل 51 اموات، 724 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔اب تک کل 63395 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون2میں کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے،مدرسہ باب السلام کے خطیب قائم علی شاہ اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ مثبت آئے،7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مدرسہ سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرایف سیون ٹو میں مدرسہ باب السلام کے خطیب قائم علی شاہ اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،قائم علی شاہ کے والد تین دن پہلے فوت ہوئے انکا ٹیسٹ مثبت آیا،کنٹیکٹ ٹریسنگ پر مرحوم کے بیٹے بہو اور دیگر خاندان کے افراد کےٹیسٹ لئے گئے،7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مدرسہ سیل کر دیا۔مشتبہ مریضوں کو مدرسہ میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تبلیغی جماعت کے ایک اور بزرگ حاجی عبدالقیوم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، لاثانی ٹاﺅن کے 74سالہ مرحوم گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج تھے، مرحوم کی پہلے ایک نجی لیبارٹری سے کورونا وائرس کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی جبکہ الائیڈ ہسپتال سے موصول ہونے والی رپورٹ بھی پوزیٹو آئی ہے،کورونا وائرس کے کنفرم مریض ہونے کے باعث مرحوم حاجی عبدالقیوم کا نماز جنازہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ادا کردیا گیا ہے، نماز جنازہ میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے محدود افراد نے شرکت کی اور نمازجنازہ میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے مرحوم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بارے میں بے بنیاد خبر پھیلائی گئی جو کہ حقیقت پرمبنی نہیں۔ جبکہ اس قبل تبلیغی جماعت کے مقامی امیر مولانا صہیب رومی بھی کوروناوائرس کے باعچ انتقال کر گئے تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain