تازہ تر ین

عائزہ خان کا لوگوں کولباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ

کراچی( و یب ڈ سک) اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے نہ صرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا۔دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔ تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ یہاں یاتو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے ہی دور ہوگئے ہیں۔اس صورتحال میں اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک سے قطع نظر اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے لباس سے میچنگ ماسک لگائی ہوئی ہیں۔ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا تمام کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ عائزہ خان نے ایک سرجیکل ماسک کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا این 95 اور سرجیکل ماسک کی میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ کو یہ ماسک نہیں خریدنے چاہئیں اور اگر آپ کے پاس یہ ماسک موجود ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے تو انہیں مقامی اسپتالوں کو عطیہ کرنے پر غور کریں۔ کیونکہ طبی عملے کو جو اس وقت کوورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان ماسکس کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے۔عائزہ نے مزید لکھا کورونا کے خوف کی وجہ لوگوں نے فیس ماسک کا زخیرہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے طبی عملے کے لیے ان ماسک کی کمی پیدا ہوگئی جنہیں حقیقتاً ماسک کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے فیشن انڈسٹری نے ماسک تیار کرنے کے لیے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ایک قدم بڑھایا۔ لہذٰا دنیا بھر میں لوگ اب کپڑے کا ماسک بنانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ سرجیکل ماسک یاتو بہت مہنگے ہیں یا دستیاب ہی نہیں ہیں۔عائزہ خان نے اپنی حالیہ پوسٹوں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نےاپنے لباس سے میچنگ ماسک پہنا ہوا ہے اور کہا میں نے اور میری ٹیم نے اپنے فالوورز کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ نا صرف اپنا ماسک خود بنائیں بلکہ اسے بنانے میں اپنی تخلیقی مہارت بھی سامنے لائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain