تازہ تر ین

پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد

لاہور(وےب ڈےسک)پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد فراہم کر دی گئی، امدادی پروگرام کے تحت صوبے کے 1300فنکاروں نے استفادہ کیا۔اس اقدام کے حوالے سے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ ثقافت نے فنکار برادری کیلئے بے لوث مالی امدار کا قدم اٹھایا ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثنائ بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،اکرم اداس،عارف بٹ،شاہد خان،ظفر ارشاد،عاصم جمیلِ،عینی رباب،حمیرا،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ کورونا وباءکے سبب فنی و ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے سے فنکار بری طرح سے متاثر ہیں، پنجاب حکومت فنکار برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے، لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی محکمہ ثقافت فنکار برادری سے مسلسل رابطے میں رہا جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ثمن رائے کا کہنا ہے کہ کورونا کے ممکنہ خطرے کے باوجود درخواستیں لی جاتی اور پروسیس کی جاتی رہیں۔ سینئر فنکاروں کو امداری رقوم کی فراہمی کے تمام مراحل میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے اہم کردار ادا کیاہے۔جبکہ تھیٹر سے وابستہ چھوٹے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں تو امداد کلی مد میں حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے یہ رقم کن فنکاروں کو ملی ہے اس بارے میں تو حکومت ہی بہتر جانتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain