کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ ترک ڈرامے ”ارطغرل“ نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔اداکارہ وینا ملک نے ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ ترک ڈراما ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔وینا ملک نے مزید کہا اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔واضح رہے کہ ڈراماسیریل ”دیریلش ارطغرل“ پاکستان میں ”ارطغرل غازی“ کے نام سے اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
