تازہ تر ین

’ارطغرل غازی‘ کے ’سردار گوکخان‘ کی بھی پاکستان آنے کی خواہش،سبز ہلالی پر چم کی تصویر شئیر کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ’سردار گوکخان‘ نے بھی دیگر اکی طرح پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر سردار گوکخان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain