تازہ تر ین

امریکا کے متعدد شہروں میں کرفیو، تنظیم انٹیفا دہشتگرد قرار،ٹر مپ وائٹ ہاوس کے زیر زمین بنکر میں چھپ گئے

 

نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد فسادات متعدد ریاستوں اور شہروں تک پھیل گئے اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے سامنے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ امریکا کے متعدد شہروں میں نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 6 روز سے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا۔ادھر وائٹ ہاو¿س کے قریب ایک چھوٹے پارک میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کو روکنے کے لیے حکام نے آنسو گیس، اسپرے اور دیگر اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔امریکا کے مقامی رہنماو¿ں نے منی سوٹا پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پرتشدد کارروائی سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔جبکہ خبر رساں ایجنسی کی رپو رٹ کے مطابق صدر ٹر مپ وائٹ ہاوس کے زیر زمین بنکر میں چلے گئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain