تازہ تر ین

جدہ میں دو ہفتوں کیلئے دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو

 

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہونے لگی، سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے دوبارہ جزوی کرفیو لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے بعد سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے ایک بار پھر جزوی کرفیو لگا دیا ہے، جدہ میں لگنے والا کرفیو کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔ دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ والے دن سے ہو گا، کرفیو کے دوران جدہ کی تمام مساجد بھی بند ہوں گی۔ جبکہ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی مکمل بند ہوں گے۔عرب نیوز کے مطابق 15 روزہ کرفیو کے دوران ریسٹورنٹس، کیفے، پینے کی اشیائ سمیت دیگر دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ پانچ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کھڑا ہونے سے منع کر دیا گیا تاہم فلائٹس اور ریلوے کی سہولیات کو بند نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain