تازہ تر ین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے، خاندانی ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے بیمار ہونے کی تصدیق قریبی خاندانی ذرائع نے کی ہے جس کے مطابق شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی ہے جس پر انہوں نے آن لائن اجلاس بلانے کی تجوزی دی ہے۔فواد چوہدری کے بیانیہ کے علاوہ اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہوتی جا رہی ہے جس کے بعد حالات سنجیدگی کی طرف جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2064 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain