تازہ تر ین

رحمان ملک کے خلاف قانونی جنگ کیلئے سنتھیا رچی کی پاکستانی عوام سے مالی امداد کی اپیل

یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑنی ہے جس کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی، جو لوگ میری مدد کرنا چاہتے ہیں وہ میرے اکاؤنٹ میں رقم بھیج سکتے ہیں، امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی

لاہور(ویب ڈیسک) رحمان ملک کے خلاف قانونی جنگ کیلئے سنتھیا رچی کی پاکستانی عوام سے مالی امداد کی اپیل کر دی ہے۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی خاتون صحافی سنتھیارچی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑنی ہے جس کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی، جو لوگ میری مدد کرنا چاہتے ہیں وہ میرے اکاؤنٹ میں رقم بھیج سکتے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں جس کے بعد عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی رہنماؤں پر الزامات کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد گزشتہ روز پہلے رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی تھی۔

درخواست جمع کرواتے ہوئے ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنتھیارچی کامتعدد کیسوں میں عدالت اوردوسرےاداروں کےسامنےپیش ہوناضروری ہے، عدالتوں میں موجودگی کویقینی بنانےکیلئےسنتھیارچی کانام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ خط میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینظیربھٹوکی کردارکشی پرسنتھیارچی کےخلاف ایف آئی اےودیگرعدالتوں میں کیسززیرالتواہیں۔خط8جون کوسیکریٹری سینیٹ کمیٹی داخلہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوبھیجاگیا ہے۔ تا ہم اس خط کے بعد سنتھیا رچی نے خود حکومت سے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کردی تھی، سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انہیں پاکستان سے ڈی پورٹ کروانا چاہتی ہے اس لیے انہوں نے خود حکومت کو کہا ہے انہیں ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔ امریکی بلاگر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ مجھے پاکستان سے بھیج دیا جائے اور اس مقصد کے لیے پیپلزپارٹی اندرونے خانہ یہ کوشش کررہی ہے کہ مجھے پاکستان سے نکال دیا جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain