تازہ تر ین

پاکستان کے ٹرک آرٹسٹ کا جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش

ویب ڈیسک : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ٹرک آرٹ آرٹسٹ نے امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل کیے گئے سیاہ فام شخص کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی تصاویر اپنے گھر کی دیواروں پر بنادیں۔

کراچی کے آرٹسٹ حیدر علی نے مئی کے آخر میں امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس میں پولیس کے ہاتھوں قتل کیے گئے سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کی تصاویر کو اپنے گھر کی دیواروں پر بنا کر انہیں خراج پیش کیا۔

جارج فلائیڈ کو نقلی نوٹ دینے کے الزام میں گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں نے گھٹنوں تلے دبایا تھا،جس وجہ سے سانس گھٹنے کے باعث وہ چل بسے تھے اور بعد ازاں اںہیں گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے مقدمات دائر کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

ارج فلائیڈ کے قتل کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور مذکورہ مظاہروں نے (بلیک لائیو میٹرز) نام سے تحریک کی شکل اختیار کرلی اور اب تک دنیا بھر میں اس تحریک کے تحت مظاہرے جاری ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain