تہرا ن (ویب ڈیسک)ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد حکومت نے دوبارہ لاک ڈاو¿ن کا اشارہ دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں 2 ماہ بعد ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں اور تقریباً ڈھائی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا سے 107 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا سے ہلاکتیں 8 ہزار 837 ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 472 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔