اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ 20 جون سے 25 فیصد ایئر اسپیس کھول رہے ہیں جس کے باعث دیگر تمام غیر ملکی پروازوں کو حسب معمول آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اب صرف ان افراد کا ہی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جن میں یا ان کے ساتھ رہائش پذیر افراد میں اس بیماری کی علامات پائی جائیں گی جبکہ بقیہ کو بغیر ٹیسٹ کے گھر بھجوادیا جائے گا۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ جون کے بعد سے روزانہ 2 ہزار پاکستانی وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا چیلنج بہت بڑا ہے ہم اتنے صبر کے ساتھ انتظار کرنے پر بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں کیوں کہ بدقسمتی سے یہاں کچھ لوگ یہ بات کررہے تھے کہ پروازوں کو دوبارہ بند کردیں کیوں کہ باہر سے آے والے وبا لارہے ہیں۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ وطن واپس آناہر پاکستانی کا آینی حق ہے اور بیرونِ ملک سے واپس آنے والے پاکستانی وبا کے پھیلاو¿ کا ذریعہ نہیں بنے بلکہ پاکستان میں مقامی سطح پر وائرس منتقلی کی شرح بہت زیادہ ہے۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ اس وقت 70 ممالک میں موجود وطن واپسی کے خواہشمند 98 ہزار 700 پاکستانیوں نے اپنا اندراج سفارتخانوں میں کروا رکھا ہے، جو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی کیٹیگری میں شامل ہیں ۔