اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جی نائن سیکٹر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے نئے کیسز میں تقریباً 50 سے 60 فیصد کمی آئی ہے۔
حمزہ شفقات نے کا کہنا ہےکہ اگر اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ کیا جاتا تو کیسز کی تعداد روزانہ 45 سے 50 تک جا سکتی تھی لہٰذااسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہا تو نئے کیسز میں 90 فیصد تک کمی آجائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کی تعداد اب 10912ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 101 ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی جس میں اسلام آباد بھی شامل تھا۔