تازہ تر ین

کینیڈا،پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی شہری جاں بحق

ویب ڈیسک : کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پولیس نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کو ہلاک کردیا۔

کینیڈین پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق 62 سالہ اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا اور ان کے گھروالوں ادویات نہ لینے پر   پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی تھی تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار اعجاز چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

اعجاز چوہدری کے بھتیجے محمد چوہدری نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔

دوسری جانب پولیس فائرنگ کے نتیجے میں بعد اعجاز چوہدری کی ہلاکت پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain