تازہ تر ین

پنجاب حکومت مزید 8 بڑے علاقے بند کرنے کے لئے تیار

پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، لاہور کے مزید 8 بڑے علاقوں کو آج مکمل بند کرنے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد مزید علاقوں کو بند کیا جائے گا، چیف سیکرٹری محکمہ صحت کی رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش کریں گے۔

مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی کو بند کرنے پر اتفاق، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، اندرون شہر والڈ سٹی کو مکمل بند کیا جائے گا۔

ان علاقوں سے 3 ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر اور 2 لاکھ 33 ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اندرون شہر کی اکبر منڈی اور شاہ عالم مارکیٹ کھلی رہے گی۔

اعظم مارکیٹ، رنگ محل و دیگربازاروں کو بند کرنے بارے چیف سیکرٹری اور کمشنر اجازت دیں گے۔

مکمل لاک ڈاؤن ہونے والےعلاقوں میں شاپنگ مالز اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain