تازہ تر ین

بیرون ملک سےلوگ حج پر نہیں آسکیں گے، سعودی حکومت کا اہم اعلان خبریں نے خبر 27مارچ کو شایع کی تھی

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں  مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اس سال عام حج نہیں ہوگا،خبریں  نے خبر27مارچ کو شایع کی تھی

سعودی عرب نے 22جون کو صرف سعودی شہریوں کو حج کی اجازت دی
دنیا بھر سے کوئی مسلمان اس سال حج کیلئے سعودی عرب نہیں جاسکے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے باعث حج کے

شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کا بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزرات کے مطابق دوران حج عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے  لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 1300 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

وہیں دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن بھی 22 جون سے ختم کردیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا  پہلے ہی رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain