ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچے اور اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید مذمت کی ۔
وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں، آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کی پیداوار ہے، مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا ،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے، بھارت اور آر ایس ایس کی انتہا پسند مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ 12 لاکھ کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں صحت کارڈ ملے گا،جو ایل او سی پر مشکل زندگی گزار رہے ہیں ان کی مدد کرنے پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہد اور زخمی ہوچکے ہیں