تازہ تر ین

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی منظوری

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیراعظم سے ملاقات میں گرانٹ کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کا وفد شریک تھا جس میں لعل چند ملہی، ڈاکٹر رمیش وانکوان، جے پرکاش اکرانی، شنیلا رُتھ اور جیمز تھامس شامل تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وفد نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی اور ملک بھر میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو کچلنے میں سول اور مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا ہے جو انتہا پسند ایجنڈا کے حصے کے تحت دیگر مذاہب کے لوگوں کو نشانہ بنارہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain