تازہ تر ین

کلفٹن کے ساحل پر ترقیاتی منصوبے سے سنگین ماحولیاتی اثرات کا اندیشہ

کراچی: (ویب ڈیسک)کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی سی بی) کی جانب سے ساحل پر تعمیر کیے جانے والا ترقیاتی منصوبہ سنگین ماحولیاتی خطرات کا حامل ہے اور عوام کو ان کے ’ساحل تک مفت جانے کے بنیادی حق‘ سے محروم کرسکتا ہے۔

منصوبے کی منظوری سند انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے ماحولیاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر دی جس نے شہریوں کو منصوبے کے جائزے کے عمل میں حصہ لینے کے قانونی موقع سے محروم کردیا۔

20.89 ایکڑ پر محیط اس منصوبے میں نشانِ پاکستان سے لے کر ڈیفنس فیز 5 (ایکسٹینشن) میں واقع چنکی منکی پارک تک سی ویو ساحل کی ایک کلومیٹر پٹی پر ترقیاتی کام شامل ہیں۔

اس منصوبے میں 2 بیچ ڈیکس، ایک جانگنگ ٹریک، فوارا، یادگار، ریسٹورنٹس اور ٹک شاپس، اسٹالز، بچوں کے کھیلنے کی ایک جگہ، ڈھائی ڈھائی ایکٹر کے 2 کھلے عوامی چوک، 13. 5 ایکڑ کا سرسبز احاطہ اور واچ ٹاور شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain