جاوید آفریدی، میں آپ کے ساتھ جلد ہی ایک خوشخبری شیئر کروں گی، اسریٰ بیلجیک کا ٹویٹر پیغام
جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ تجسس بڑھ رہا ہے کہ کیا واقعی ارتغل غازی پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے صارفین کو اور زیادہ تجسس میں مبتلا کر دیا ہے،کیونکہ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی اسریٰ بیلجیک کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دیا ہے،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حیملہ سلطان کو بھی پشاورزلمی کا ایمبیسیڈر بننے کی آفر کی جائے تو؟۔
جاوید آفریدی نے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ اسریٰ بیلجیک کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ ارطغرل غازی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے معروف ترکش اداکاروں کو بھی پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ ہوچکا ہے اور اب تک کئی اداکار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔کئی اداکاروں نے پاکستانیوں کی محبت دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا اور جلد ہی یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ ارطغرل غازی کے سلیمان شاہ نے پاکستانیوں کی محبت پر اظہار تشکر کے لیے منفرد طریقہ بنایا۔ارطغرل غازی میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے اداکار سردار گوکخان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام لکھا اور کہا کہ میرے پیارے پاکستانی دوستو آپ کی دلچسپی اور پیار کے لئے بہت شکریہ۔ ساتھ ہی انھوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اپنا پیغام پاکستان کی قومی زبان اردو اور ترکش زبان میں تحریر کیا۔