تازہ تر ین

رحیم یارخان: مسافروین اور ٹرک میں تصادم، 5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : رحیم یار خان میں ظفر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ہے۔ ایمرجنسی بریک لگنے کے باعث ہائی ایس وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو بہاول وکٹوریہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر وین علی پور سے صادق آباد جا رہی تھی اور حادثہ فتح پور کمال کے قریب ظفر آباد کے علاقے میں پیش آیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain