تازہ تر ین

روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کے اعضا مفلوج

بیجنگ(ویب ڈیسک)دنیا بھرمیں ویڈیو گیمز کے دیوانے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے اکثر اوقات وقت اور ذمہ داریوں کی پرواہ کیے بنا مسلسل فونز ،کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ میں سرکھپاتے نظر آتے ہیں جس کے کئی نقصانات ہیں۔

کبھی کبھار گیمز اس قدر نقصان کا باعث بنتے ہیں کہ نوجوان اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

حال ہی میں چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان 22گھنٹوں تک ویڈیو گیمز کھیل کر اپنے قیمتی اعضا گنوا بیٹھا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک 15 سالہ  نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیاں  بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ  15 سالہ نوجوان ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا۔

نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔

خیال رہے آن لائن گیمز کے اثرات کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ دنوں کچھ نوجوانوں نے پاکستان میں محض پب جی گیم کی وجہ سے اپنی جانیں ضائع کردیں۔ نوجوانوں کے غیر ذمہ دار رویہ سے پریشان حکومت کو گیم پر ہی پابندی عائد کرنا پڑی


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain