تازہ تر ین

کورونا: کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرین کرائے پر لے لی

(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی عمل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا تمام تر نظام متاثر ہے تو وہیں اسپورٹس کی سرگرمیاں بھی بے حد متاثر ہوئی ہیں۔اسی ضمن میں حال ہی میں کار ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کے لیے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیور کو سپورٹ کرنے اور ریس دیکھنے کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لے لیں۔مداحوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی 21 کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریس دیکھنے کے لیے کرینیں کرائے پر لیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصاویر خوب وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے مداح آسمان کی اونچائیوں میں کرین پر بیٹھے کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain