(ویب ڈیسک)مغربی افریقی ملک نائجر میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 فرانسیسی سیاح ہلاک ہوگئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجر کے دارالحکومت سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع نایاب زرافوں کے علاقے میں جھاڑیوں میں چھپے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فرانسیسی این جی او کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار 6 فرانسیسی سیاح اور مقامی ڈرائیور و گائید موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نایاب زرافوں کے لیے محفوظ اور افزائشی علاقے کے باعث یہاں سیاحوں کا پسندیدہ علاقہ ہے تاہم اس سے قبل اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔
دوسری جانب اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔