Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی کے تمام نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کا حکم

    By Daily Khabrainاگست 12, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے کراچی کی حالت زار، تجاوزات، نالوں کی صفائی کے معاملات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے تمام نالوں کی صفائی کا کام نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، مزید یہ کہ اتھارٹی کو تجاوزات اور دیگر مسائل کو دیکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

    ساتھ ہی چیف جسٹس نے یہ ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، مافیا آپریٹ کر رہی ہیں جبکہ حکمران صرف مزے کر رہے ہیں۔

    عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے شہر قائد میں نالوں پر تجاوزت کے خلاف آپریشن اور شہر کے دیگر معاملات پر سماعت کی۔

    جہاں اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، سندھ حکومت اور شہری حکومت کے نمائندے اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

    دوران سماعت کراچی میں نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق کمشنر کراچی نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    سماعت میں کمشنر کراچی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کراچی میں 38 بڑے نالے ہیں، لوگ 10 سال سے نالوں پر رہ رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں آپ نے کچھ نہیں کیا، نہ سندھ حکومت کام کررہی ہے اور نہ ہی بلدیاتی حکومت کچھ کر رہی۔

    آپ لوگوں نے پورے کراچی کو گوٹھ بنادیا ہے، چیف جسٹس

    عدالت میں موجود ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ ہم (نالوں کی صفائی کے لیے) جاتے ہیں تو لوگ مارنا شروع ہوجاتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہی تو آپ کی حکومت کی رٹ ہے، سارے شہر کے اندر گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے، ہر جگہ گلیوں میں گٹر کا پانی موجود ہیں، لوگ پتھر رکھ کر اس پر چلتے ہیں۔

    عدالتی ریمارکس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم جاتے ہیں تو امن و عامہ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، ہم 2، 3 ماہ میں نالوں سے تجاوزات ختم کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ماہ میں حاجی لیموں گوٹھ کلیئر ہوجائے گا، یہ ہماری آپ کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، ان کے جواب پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو حکومت کرتے ہوئے کتنے سال ہوگئے؟ آپ کی لوگوں کے ساتھ کمٹمنٹ ہونی چاہیے مگر آپ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا؟ آپ لوگوں نے پورے کراچی کو گوٹھ بنادیا ہے، پورا شہر غلاظت اور گٹر کے پانی سے بھرا ہوا ہے، مچھر، مکھیوں اور جراثیم کا ڈھیر لگا ہوا ہے، لوگ پتھروں پر چل کر جاتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک برا حال ہے جہاں جائیں وہی حال ہے، ہائی وے پر اشتہارات لگے ہوئے ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، یہ کیا ہوتا ہے؟، آپ کسی اور کو کیسے کنٹریکٹ دے سکتے ہیں؟ ایسے کاموں کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی، حکمران مزے کر رہے ہیں، عدالت

    ساتھ ہی چیف جسٹس کے یہ ریمارکس بھی سامنے آئے کہ مکمل تباہی ہے اور سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، حکمران صرف مزے کر رہے ہیں، یہاں مافیا آپریٹ کر رہی ہیں، کوئی قانون کی عملداری نہیں، پوری حکومتی مشینری سب ملوث ہے، افسر شاہی سب ملے ہوئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کروڑوں روپے کمارہے ہیں، غیرقانونی دستاویزات کو رجسٹرڈ کرلیا جاتا ہے، سب رجسٹرار آفس میں پیسہ چلتا ہے، معلوم نہیں کس کی پراپرٹی کس کے نام پر رجسٹر ہوگئی، جب مرجائے گا تو بچوں کو پتا چلے گا کہ قبضہ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں سب سے پہلے سب رجسٹرار کا آفس کھول دیا گیا تھا۔

    اسی دوران بینچ کے رکن جسٹس فیصل عرب نے یہ ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں لوگوں کی حکمرانی ہوتی ہے وہ ووٹ دیتے ہیں۔

    کراچی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، اٹارنی جنرل

    عدالت میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل برائے پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میٹروپلیٹن شہر ہے، کوئی بھی ملک اپنے میٹروپولیٹن شہر کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، تمام آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کر سکتا لیکن جلد فیصلہ ہوگا۔

    بعدازاں عدالت نے کراچی کے تمام نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے اتھارٹی کو تجاوزات اور دیگر مسائل کو دیکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت این ڈی ایم اے کو مدد فراہم کرے۔

    شاہراہ فیصل پر یوم آزادی کے لگے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

    علاوہ ازیں چیف جسٹس نے شاہراہ فیصل پر 14 اگست کے حوالے سے لگے ہوئے سائن بورڈز پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ سائن بورڈ سرکاری طور پر لگائے گئے ہیں ان پر قائد اعظم کے اقوال لکھے ہوئے ہیں، کیا قائد اعظم کی باتیں بتانے کا یہی طریقہ رہ گیا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    کڈنی ہل پارک میں قائم مسجد اور مزار کی پیمائش کی ہدایت

    دوران سماعت عدالتی احکامات کے باوجود کڈنی ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار ابوتراب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کڈنی ہل پارک میں تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھا ہے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قبضے کا یہی طریقہ ہوتا ہے، پہلے گدھا باندھا جاتا ہے، پھر جھنڈا لگتا ہے اور اس کے بعد گھر بنانا شروع ہوجاتے ہیں۔

    اس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم نے کڈنی ہل پارک میں ہر قسم کی تعمیرات روک رکھی ہے، جس پر سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کڈنی ہل پارک سے تمام تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

    ساتھ ہی عدالت نے کڈنی ہل پارک میں قائم مسجد اور مزار کی پیمائش کرنے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کمشنر کو کہا کہ مسجد اور مزار کی پیمائش کرکے کل تک رپورٹ پیش کریں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.