تازہ تر ین

قوم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا، مراد سعید

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہناہے کہ قوم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جھوٹ اور بے ایمانی پر قائم سیاسی ڈھانچہ زمین بوس ہوا تو پاکستان نکھرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی سیاست کو پاک کرنے کا فریضہ سر انجام دیا۔

مراد سعید نے کہا کہ حیدر آباد، سکھر موٹروے اور ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری ہو چکی ہے، لاہور کے مضافات میں راوی سٹی تعمیرات کا شاہکار ہے اس کے علاوہ سستے گھروں کی تعمیر عوام کو چھت مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بھاشا ڈیم سمیت پن بجلی اور آبی ذخائر کی تعمیر کے زیر التوا منصوبے تعمیر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے ہر فورم پر اور ہر طریقے سے مک مکا کرنا چاہتی ہے جبکہ ملکی مفاد اور مستقبل کو داؤ پر لگا کر اپنی سیاہ کرتوت  اور دولت بھی بچانا چاہتے ہیں۔

مراد سعید کا کہناتھا کہ ہم کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا اپوزیشن کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، اپوزیشن کبھی براہ راست اور کبھی بے روزگار فضل الرحمان کے ذریعے این آر او پلس مانگتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain