اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے.
وفاقی داررالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر بہت افسوس ہے انہوںنے کہا کہ میرحاصل بزنجو ہمیشہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے. میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے.