تازہ تر ین

وزارت خارجہ کی دعوت پرافغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : قطرمیں افغان طالبان کے سیاسی دفترکا 7رکنی وفد ملاعبدالغنی برادرکی قیادت میں آج دورہ پاکستان پراسلام آباد پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحہ سے پروازکیوآر 632 کے زریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الافغان مذاکرات کیلئے  افغان طالبان کے وفد کو پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، وفد کے ساتھ افغان امن عمل میں پیش رفت پربات چیت ہوگی۔افغان طالبان کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔
دورسری جانب طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دورے کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان جانے والے وفد کی ملا برادر قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain