تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس,محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا

فیصل آباد ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت سڑکٹ ہاؤس فیصل آباد میں خصوصی اجلاس

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد میں محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
آرپی او فیصل آباد نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اورویڈیو شیئر کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔عثمان بزدار
محرم الحرام کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں۔عثمان بزدار
محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔عثمان بزدار
متعلقہ منسٹرز اپنے علاقے میں مجالس اورجلوس کی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔عثمان بزدار
مجالس اورجلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
محرم الحرام کے دوران ماسک اورسماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جائے۔عثمان بزدار
کمشنر فیصل آباد نے زیر تکمیل اورنئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فیصل آباد کے شہر کی ترقی کیلئے 13ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان
فیصل آباد میں سیوریج اورپینے کے صاف پانی کے مسائل ترجیحاً حل کریں گے۔عثمان بزدار
کشمیر انڈر پاس کو جلد از جلد مکمل کریں گے،50کروڑ جاری کردیئے گئے ہیں۔عثمان بزدار
حسیب شہید ہسپتال کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈزفراہم کیے جاچکے ہیں۔عثمان بزدار
فیصل آباد میں صحافی کالونی کیلئے اراضی کی نشاندہی کاعمل مکمل ہوچکا ہے۔عثمان بزدار
صحافی کالونی کیلئے بسم اللہ پور میں 187کینال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔عثمان بزدار
صحافی کالونی کے قیام کا وعدہ پوراکروں گا۔عثمان بزدار
اپنی پوری ٹیم کے ساتھ فیصل آباد آیا ہوں اورآپ کے مسائل حل کروں گا۔عثمان بزدار
چاہتا ہوں کہ فیصل آباد کا ہر چھوٹا بڑا مسئلہ حل کروں۔عثمان بزدار
پولیس میں 10ہزار نئے کانسٹیبل بھرتی کیے جارہے ہیں۔عثمان بزدار
600نئی گاڑیاں پولیس کو جلد مل جائیں گی۔عثمان بزدار
پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا ہے۔عثمان بزدار
پولیس میں تعیناتیاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔عثمان بزدار
پولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے محنت سے فرائض سرانجام دیں۔عثمان بزدار
فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورپی ایچ اے کے چیئرمینوں کا تقرر فوراً کیا جائیگا۔عثمان بزدار
1200سے زائد سکولز اپ گریڈ کیے ہیں،مزید سکول بھی اپ گریڈ کریں گے۔عثمان بزدار
فیصل آباد شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔عثمان بزدار
پنجاب کے اندرلوکل گورنمنٹ کے تمام دستیاب فنڈز کو ڈی فریز کردیاگیا ہے۔عثمان بزدار
ان فنڈز کے ذریعے پنجاب کے ہر شہر میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔عثمان بزدار
13ارب روپے کے نئے ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں سیوریج،پینے کے صاف پانی اورسڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائیگی۔عثمان بزدار
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کی تجاویزکو نوٹ کیا اوران کے حل کیلئے احکامات جاری کیے
صوبائی وزراء حافظ ممتاز احمد،اجمل چیمہ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن اینڈ انفراسٹرکچر،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،فیصل آباد کے کمشنر،آر پی اواوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain