تازہ تر ین

امریکا نے چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خارجہ نے چین کے سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔(ویب ڈیسک)

گزشتہ کئی ماہ سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف معاشی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

اب امریکا نے چین کے سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی سفارتکاروں کو یونیورسٹیوں اور ثقافتی پروگرامز میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہو گی۔

امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے متعلق یونیورسٹیوں کے گورننگ بورڈز کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی سفارتخانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چین میں امریکی سفارتکاروں پر پابندیوں کے جواب میں چینی سفارتکاروں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

دوسری جانب چین کا مؤقف ہے کہ سفارتکاروں اور عملے پر غیر منصفانہ پابندیاں امریکا کی خودمختاری کے دعووں کے خلاف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain