تازہ تر ین

بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا کا شکار

بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اس وقت بھارت میں سب سے تیزی سے کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور 6 ستمبر کی دوپہر تک وہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں 6 ستمبر کی دوپہر تک 41 لاکھ 13 ہزار کورونا کیسز سامنے آ چکے تھے، جس کے بعد انڈیا کورونا کے مریضوں کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک بن چکا تھا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 90 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد انڈیا نے کورونا کے مریضوں کے حوالے سے برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

برازیل میں 6 ستمبر کی دوپہر تک 41 لاکھ سے کچھ کم مریض رجسٹرڈ ہوچکے تھے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکا اور برازیل میں نئے کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم بھارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارت میں مارچ سے لے کر اب تک اگست میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جب کہ اسی دوران وہاں ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain