تازہ تر ین

یوم فضائیہ پر راشد منہاس اور ایم ایم عالم کو خراج تحسین

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا گیا اور پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی اور ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندربھارت کے 5 ہنٹرطیاروں کا شکار کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔

انہوں نے ان میں سے چار طیارے 30 سیکنڈز کے اندر مار گرائے تھے۔

یوم فضائیہ پر کراچی میں راشد منہاس شہید ’نشان حیدر‘ کی قبر پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی جب کہ پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی بھی دی۔

صحافیوں سے گفتگو میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے آگے رہی، گزشتہ برس 27 فروری کو بھی اس عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سرفخرسے بلند کیا، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پاک فضائیہ مکار دشمن پر قہرخداوندی بن کرنازل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے 5 لڑاکا طیارے گراکر دنیا میں نیا ریکارڈ بنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain