جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں فوری طور پر استعفے دیکر تحریک میں جانا چاہیے۔
سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن نے اپنی تقریر روکنے پر بلاول اور اے پی سی کے منتظمین سے احتجاج کیا۔
حکومت تو ہماری تقاریر روکتی ہی ہے آج اے پی سی میں بھی ہماری تقریر روکی گئی، منتظمین سے تقریر روکنے پر احتجاج کرتا ہوں۔