لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے چینل فائیو کی نشریات بند کرنے پرشدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرافوری طور پر نشریاتبحال کرے۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اورسیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے چینل فائیوکی نشریات بند کرنا آزادءاظہار رائے پر قدغن کے مترداف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آزادئی اظہار رائے کے ساتھ ہیں اوراس پر کسی طور کمرومائز نہیں کریں گے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ مڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے اوراسےمزید کوئی نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کی چینل کی نشریات پر پابندی فور طو پرختم کی جائے ورنہ اس کے خلاف ملک گیراحتجاج کیاجائے گا۔