تازہ تر ین

#OnThisDay: جب جاوید میانداد اور قاسم عمر نے ڈبل سنچریاں بنائیں

آج کا دن پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہےکیونکہ لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد اور مایاناز بلے باز قاسم عمر نے سری لنکا کے خلاف آج ہی کے دن ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔

16 اکتوبر سے 21 اکتوبر 1985 تک فیصل آباد میں کھیلے گیا میچ اگرچہ ڈرا ہو گیا تھا مگر یہ میچ اس لیے پاکستان کرکٹ کے لیے اہمیت کاحامل ہے کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی دن ڈبل سنچریاں اسکو کیں۔

6 دن کا ٹیسٹ میچ؟

آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ ٹیسٹ میچ 6 روز تک کیسے کھیلا گیا لیکن اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس وقت ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کو تین دن کھیل کے بعد ایک دن آرام کا ملتا تھا۔

اس میچ کا ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار وکٹ پر سری لنکن بلے بازوں نے پہلی اننگز میں 479 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ارونڈا ڈی سلوا نے 122 رنز کی اننگز کھیلی ۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز مدثر نظر اور شعیب محمد نے86 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ شعیب محمد 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ 158 کے مجموعے پر مدثر نظر بھی 78 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے قاسم عمر اور چوتھے نمبر آنے والے کپتان جاوید میانداد نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں نے ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔

قاسم عمر 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جاوید میانداد 203 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جاوید میانداد کے نام سے تو تقریباً ہر کوئی واقف ہے لیکن کینیا میں پیدا ہونے والے قاسم عمر کا شمار بھی پاکستان کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا تھا۔ وہ اوپننگ کے ساتھ ساتھ مڈل آڈر پوزیشنز پر بہترین بیٹنگ کرتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain