تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں مسلسل پانچویں دن کورونا مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں اوسطاً مثبت شرح 40 فیصد زیادہ ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی اورگلگت میں مثبت کیسز کا تناسب بھی زیادہ ہے، اسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جب کہ پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے اور انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جب کہ پاکستان میں کوروناسے 71 فیصد مردجاں بحق ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبرکوپنجاب میں اموات کا تناسب 1.6 تھا اور آج 6 ہے، صوبے میں مثبت کیسزکا تناسب 0.92 سے بڑھ کر 1.33 تک ہوگیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved