تازہ تر ین

ایف ڈی اے نے کورونا کی پہلی دوا کی منظوری دے دی

امریکا نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پہلی اینٹی وائرل دوا رمڈیسیور کے مکمل طور پر استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمڈیسیور ایف ڈی اے سے مکمل منظوری حاصل کرنے والی کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دو اہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق کلینیکل ٹرائلز کے دوران رمڈیسیور دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کا اوسط دورانیہ 5 دن تھا۔

خیال رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے رواں سال مئی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے رمڈیسیور دوا کو صرف ہنگامی بنیادی پر استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب رمڈیسیور دوا حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دی گئی تھی اور اب وہ کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر  رمڈیسیور  دوا کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain