تازہ تر ین

موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی ،بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ووٹ کے تحفظ کے لیے میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے لیکن فائنل نتیجہ نہیں بتایا جا رہا اور اب آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا وہ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا اور پیپلز پارٹی کارکنان نے دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن ونگ ہے، کیا الیکشن کمشنر دو ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت تو جنوری تک ہو گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟

الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور ہر آزاد امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں کہ تم وزیر اعلیٰ ہو بس شمولیت اختیار کر لو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain