تازہ تر ین

افغان شہر بامیان پہلی بار دھماکوں سے لرز اٹھا، 17 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے بامیان میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ افغان صوبہ بامیان بدھ مذہب کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے اور یہ دیگر افغان شہروں کے مقابلے سب سے زیادہ محفوظ شہر تصور کیا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق شہر میں اس طرح کے ہلاکت خیر دھماکے پہلی بار ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain