تازہ تر ین

بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہوگئے۔ بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہوگئے، آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کےغم کی یاددلاتا ہے، یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیاکےدماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کےناقص فیصلےسےرام مندرکی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی، منظم اندازمیں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کونشانہ بنایاجارہاہے، بھارت میں مساجدپرہندوانتہاپسندوں کےحملےبدستور جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم مخالف اقدامات کےذریعےبھارت میں مسلمانوں کوخوفزدہ کیا جارہا ہے،بی جےپی کےمذموم ارادےدراصل انتہاپسندانہ نظریے کی بڑھتی لہرکےعکاس ہیں، بھارت میں کوروناپھیلانےمیں بھی مسلمانوں کوہی قصوروارٹھہرایا گیا، بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں کاتحفظ کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain