تازہ تر ین

لندن: 10 ہزار سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا

بھارتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں سکھوں نے  احتجاج کیا، لندن کی فضا سکھوں کے بھارت مخالف نعروں سے گونج اُٹھی۔

بھارتی متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں 10 ہزار سے زائد سکھوں نے  بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔

 ہزاروں سکھوں کے احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظامِ زندگی متاثر ہوگیا۔

بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain