تازہ تر ین

فرانس سے متعلق خارجہ پالیسی، وزیر اعظم کی شاہ محمود کو اسلامی ممالک سے رابطے کی ہدایت

فرانس سے متعلق خارجہ پالیسی کے لیے  وزیر اعظم  عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو  اسلامی ممالک سے رابطے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی فرانس سے تعلقات کے حوالے سے پٹیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پالیسی سازی بھی زیر غور آئی۔

کابینہ نے او آئی آئی میں اسلامو فوبیا پر قرار داد کی منظوری کو پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی میں مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر قرارداد وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔

کابینہ ارکان  نے کہا کہ وزیراعظم  عمران خان نے توقع سے زیادہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی اور دنیا کے ہر فورم پر مقدس ہستیوں کے احترام پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیگر اسلامی ممالک سے رابطے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ  وہ دیگر اسلامی ممالک سے رابطہ کر کہ ان کا موقف جانیں ۔ اس موقف کی روشنی میں پاکستان اپنی آئندہ فرانس پالیسی تشکیل دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی جانب سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain