تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کیا جس کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی بھی ہوا جب کہ مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے بزرگ کشمیری جاں بحق ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگھ پورہ میں دستی بم دھماکے سے 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain